موسم

  • Apr 12, 2024

بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم خیبر پختونخوا ، بلوچستان،جنوبی پنجاب،گلگت بلتستان ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کا بھی امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علا قوں میں گرم رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : خیرپور، شہید بینظیر آباد 43، پڈعیدن، جیکب آباد میں42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔