قومی

  • Apr 12, 2024

عوام کی بہتری کیلئے اقدامات یقنیی بنائیں گے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے آبائی علاقے بیکڑ میں کھلی کچہری میں لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے اور عوام کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شرپسندی کا تعلق پسماندگی سے نہیں ہے۔ سمجھنا ہوگا کہ شرپسندی سے فائدہ کون اٹھارہا ہے ۔ کھلی کچہری میں عام شہریوں نے بڑی تعداد میں مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا ۔وزیر اعلی نے مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات دیے