وفاقی دارالحکومت میں صبح سویرے گہرے بادل چھا گئے
وفاقی دارالحکومت میں صبح سویرے سے کالے گہرے بادل چھا گئے اور طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔۔۔ کئی مقامات پر تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ بارش سےکئی روز سے جاری گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔۔راولپنڈی میں بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے۔دونوں شہروں کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا مکان ہے۔۔