ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہےگا۔تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعد از دوپہر تیز،گردآلود ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
آج سب سے زیادہ درجہ حرارت ۔ تربت اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔۔ جیکب آباد ، خیرپور اور لسبیلہ میں 44ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔۔۔
ملک کے دیگر شہروں میں ریکاڈکیے گئے زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی تفصیل ۔۔۔
اسلام آباد اور کراچی 35، لاہور،فیصل آباد،سرگودھا اور مظفر آباد36، پشاور37، کوئٹہ31 ،گلگت، مری اور مالم جبہ23، دیر29، چترال ،راولاکوٹ26 ، ملتان39،سرینگر26، جموں35،لہہ20،پلوامہ25،اننت ناگ26،شوپیاں26 اوربارہمولہ میں25 ریکارڈ کیاگیا۔