موسم

  • May 14, 2024

آئندہ بارہ گھنٹے کےدوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا

محکمہ موسمیا ت کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کےدوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت، جیکب آباد 45،روہڑی اورخیر پور میں 44ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔