موسم

  • May 18, 2024

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تاہم خیبر پختونخوا ، جنوب مغربی بلوچستان، وسطی اورجنوبی پنجاب ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں خیبر پختونحوا، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ، موہنجوداڑو، دادو ، جیکب آباد 48،ڈی جی خان ، خیر پور، خان پور،شہید بینظیر آباد، روہڑی ، سکھر اورلا ڑکا نہ میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا