ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ بعد از دوپہرگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 47، موہنجوداڑو، دادو، لاڑکانہ، اور نواب شاہ میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔