ملک میں گرمی کی شدیدلہر،سبی میں پارہ 48ڈگری تک پہنچ گیا
ملک کے بیشتر علاقے شدید گر می کی لپیٹ میں۔۔۔سبی میں پارہ 48ڈگری تک پہنچ گیا۔۔۔بہاولنگر، بھکر، کوٹ ادو، نواب شاہ اور جیکب آبادمیں درجہ حرارت 47ڈگری ۔۔۔ بہاولپور،ڈیرہ غازی خان، جھنگ، خانیوال اور لاڑکانہ میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ ۔۔۔پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 25مئی سے تعطیلات کا اعلان۔۔۔آئندہ دنوں میں سندھ اور پنجاب میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کی پیش گوئی۔