موسم

  • May 21, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کےمطابق بارہ گھنٹےکے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدورا ن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
گذ شتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی 48،بہاولنگر، بھکر، کوٹ ادو، موہنجو داڑو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد 47،سکرنڈ، بہاولپور،ڈیرہ غازی خان، جھنگ، خانیوال اور لاڑکانہ میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔