ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ با لائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرجھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو ،موہنجو داڑو ، جیکب آباد50، روہڑی ، خیرپور 49،سبی،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سکھر، پڈعیدن،چھور،مٹھی ،رحیم یار خان 48،خان پور ،کوٹ ادو،بھکر ،نور پور تھل،ڈی جی خان اور حیدر آباد میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔