بین الاقوامی

  • May 24, 2024

عالمی عدالت انصاف جنوبی افریقہ کی درخواست پر آج فیصلہ سنائے گی

عالمی عدالت انصاف جنوبی افریقہ کی درخواست پر آج فیصلہ سنائے گی ۔۔درخواست میں اسرائیل کو غزہ سمیت جنوبی شہر رفح میں جنگ بندی کے فیصلے پرعمل درآمد کا حکم دینےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ نے آئی سی جے سے کہا تھا کہ وہ غزہ اور خاص طور پر رفح میں اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کا حکم دے اور کہا کہ یہ فلسطینی عوام کی بقا کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے ہنگامی اقدام کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست میں اسرائیل پر نسل کشی کا الزام لگایا گیا ہے ۔۔
سات اکتوبر2023 کو شروع ہونے والی غزہ میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں دس لاکھ فلسطینی غزہ سے رفح نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ رفح پر زمینی جنگ کے بعد ان میں سے نو لاکھ فلسطینیوں کو رفح سے جبری طور پر نقل مکانی پر مجبور کیا جا چکا ہے