بین الاقوامی

  • May 24, 2024

بین الاقوامی عدالت انصاف کا اسرائیل کو غزہ میں فوری فوجی آپریشن روکنے کا حکم

بین الاقوامی عدالت انصاف نے اسرائیل کو غزہ میں فوری طور پرفوجی آپریشن روکنے کا حکم دیا ہے۔
غزہ میں جنگ بندی کے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق جنوبی افریقا کی درخواست پر عالمی عدالت انصاف کے صدر نواف سلام نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو غزہ تک رسائی فراہم کرے۔ اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت نےغزہ کےجنوبی شہر رفح میں انسانی صورتحال کو "تباہ کن" قرار دیتے ہوئے اسرا ئیل کو فوجی کارروائی فوری طور پر روکنے کا حکم دیا۔عدالتی حکم میں کہاگیا ہےکہ اسرائیل ایک ماہ کے اندر فیصلے پرعمل درآمد کے حوالے سے آگاہ کرے۔
صدر عالمی عدالت انصاف نےکہاکہ 28 مارچ کو جنگ سے متعلق فیصلہ دیا جس کے بعد اسرائیل نے کارروائیاں مزید تیز کردیں۔ اسرائیل نے تمام حدود کی پامالی اور عدالتی فیصلوں سے روگردانی کرتے ہوئے7 مئی کو رفح میں آپریشن شروع کردیا جس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔