آئندہ بارہ گھنٹے کےدوران ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے،محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کےدوران ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ تاہم با لائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو داڑو 51، خیرپور ،جیکب آباد50، روہڑی ، لاڑکانہ، سکھر ،دادو ، 49، خان پور ، رحیم یار خان، پڈعیدن ، سبی، ڈی جی خان48،شہید بینظیر آباد،بہاولنگر ، کوٹ ادو،لسبیلہ اورمٹھی 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔