قومی

  • May 26, 2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر توانائی سے ملاقات

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات کی۔ملاقات میں خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اموراور دیگر مسائل پربھی اہم پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔وفاقی وزراء اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کل دوبارہ ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔