قومی

  • May 26, 2024

نارووال ،وفاقی وزیراحسن اقبال کا لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاکہ سوشل میڈیاپرفیک نیوزپھیلاکرعوام میں ہیجان پیداکیاجاتاہے۔۔ایک نااہل سیاستدان کی غلطیوں کاخمیازہ عوام آج تک بھگت رہے ہیں۔۔ یونیورسٹی آف نارووال میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا تبدیلی سرکارنے ہمارےدورکے جاری ترقیاتی منصوبوں کوالتواء کا شکارکیا۔۔ ان کے دور میں حکومت میں عوام کی فلاح کاکوئی ایک منصوبہ بھی نہیں شروع ہوا۔۔ احسن اقبال نے کہاکہ ایک سازش کے تحت نوازشریف کو نااہل کرایاگیا ا و ر ملک کی باگ ڈورایک اناڑی کے ہاتھ میں دے دی گئی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ لیپ ٹاپ کی تقسیم پر ایک سیاست دان نے مذاق اڑایاتھا۔۔10لاکھ سے زائد طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جاچکے ہیں۔۔لیپ ٹاپ سے طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔۔ احسن اقبال نے کہا ہم نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مواقع فراہم کئے ہیں۔