قومی

  • May 26, 2024

عبدالعلیم خان تاجکستان میں انٹرنیشنل ریجنل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

نجکاری ،سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات کے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان تاجکستان میں انٹرنیشنل ریجنل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔29اور 30مئی کو ’’روڈ ٹو ٹین شین ‘‘کے تحت ہونیوالی2 روزہ کانفرنس کے انتظامات مکمل ہیں۔دو روزہ عالمی کانفرنس میں پاکستان سمیت چین، بھارت ، آرمینیا، ایران، ترکی اورآذربائیجان شرکت کریں گے۔ ۔وفاقی وزیر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان افغانستان اور چین کے راستے تاجکستان تک روڈ نیٹ ورک پر کام کر رہا ہے۔ پاکستان وسط ایشیائی ممالک کے لئے روڈ نیٹ ورک کے اشتراک میں مکمل تعاون کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں ایشیا اور یورپ سے وسطی ایشیاکی ریاستوں کو "فاسٹ ٹریک " سے منسلک کرنے کا نظام وضع کیا جائے گا تاکہ نئی شاہراہوں کی تعمیر سے تجارتی منڈیوں کیلئے راہداریوں اور بندرگاہوں تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔