قومی

  • May 26, 2024

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا لیاری میں جاری مختلف ترقیاتی پروجیکٹ کا دورہ

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے لیاری میں جاری مختلف ترقیاتی پروجیکٹ کا دورہ کیا۔۔آٹھ چوک لیاری میں تعمیر ہونے والے سوک سینٹر کا دورہ کیا۔ یہ عمارت 48 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگی، جس میں پارکنگ، نادرا آفس، سوک سینٹر و لائبریری، وومن ہینڈی کرافٹ و لرننگ ایریا، آرٹ لرننگ ایریا، میوزک کلاسز و دیگر شامل ہوں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمارت کے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔ صوبائی وزیر نے لیاری چاکیواڑہ روڈ، محراب عیسیٰ روڈاور ٹینری روڈ کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایات دی کہ شہر کے نئے انفراسٹرکچر کی تعمیر سے قبل زیر زمین سیوریج اور برساتی نالوں کو اس طرح تعمیر کیا جائے کہ آئندہ کئی سال تک عوام کو ریلیف فراہم ہوسکے۔ صوبائی وزیر نے زیر تعمیر لیاری انٹرنیشنل گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا اورتعمیراتی کا م کا جائزہ لیا۔