موسم

  • May 29, 2024

ملک بھر میں گرمی عروج پر ،میدانی علاقوں موسم شدید گرم

ملک بھر میں گرمی عروج پر ہے۔ میدانی علاقوں شدید گرم لہر جاری ہے۔ جیکب آباد میں درجہ حرارت 52 ڈگری تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ درجہ حرارت بھی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور بلاضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
ملک بھر میں گرمی کا راج ہے۔سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں
محکمہ موسمیات کا کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان بھی ہے
گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی۔ جہاں درجہ حرارت 52 ڈگری تک پہنچ گیا۔ دادو، لاڑکانہ، موہنجوداڑو 51، رحیم یار خان، سبی، سکھر، شہید بینظیر آباد، خانپور، بھکر اور خیرپور میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ بہاولنگر، روہڑی، پڈعیدن 49، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، گوجرانوالہ، ملتان اور نور پور تھل میں درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا