پاکستان کوسٹ گارڈ کی کوئٹہ کراچی شاہراہِ پر وندر کے مقام پر کارروائی
پاکستان کوسٹ گارڈزنے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکوئٹہ کراچی شاہراہِ پر وندر کے مقام پر کارروائی کی ہے ۔ چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافرکوچ سے 5ہزار490 کلوگرام چھالیہ، 533 پیکٹ گٹکا اور 591 اسٹکس غیر ملکی سگریٹ بر آمد کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔اس کے علاوہ گوادرپنوان چیک پوسٹ پر مختلف مسافر کوچزسے 12 غیر قانونی تارکین وطن کو بھی گرفتارکر لیا گیا۔ یہ تمام افراد بغیر قانونی دستاویزات کے غیر قانونی طریقہ سے پاکستان سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔