موسم

  • Jun 04, 2024

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کےدوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر ،اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹےکےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ا ور خشک تاہم جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : بھکر، کوٹ ادو48،ڈیرہ غازی خان، دادو، جیکب آباد، سبی،منڈی بہاوالدین، گوجرانوالہ، نور پور تھل47، بہاولنگر، موہنجو داڑو، ڈیرہ اسماعیل خان، حافظ آباد، نارووال، سرگودھا، جہلم، جوہر آباد، لیہ، خانیوال اور نوکنڈی میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔