ملک کےبیشترجنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہےگا
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کےبیشترجنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہےگا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوامیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد 47، سبی، دادو 46، موہنجوداڑو، خیرپور، ڈی جی خان، بہاولنگر 45، سکرنڈ، روہڑی، رحیم یار خان، سکھر، اوکاڑہ، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، کوٹ ادو، خانپور، خانیوال، ڈی آئی خان، دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔