موسم

  • Jun 07, 2024

گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور خطۂ پوٹھو ہار میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور خطۂ پوٹھو ہار میں چند مقامات پرجھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ شام /رات میں مشرقی/جنوبی پنجاب، شمال مشرقی/جنوب مغربی بلوچستان اورمشرقی سندھ میں بھی آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب، بالائی/وسطی سندھ،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 44، تربت، خیرپور، دادو، سکرنڈ اور شہید بینظیر آباد میں43ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔