ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب اورشمال مشرقی جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی ،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
آج سب سے زیادہ درجہ حرارت : بھکر، سبی48، نورپور تھل47، گوجرانوالہ46، حافظ آباد، جیکب آباد، جہلم، جوہر آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، لیہ، قصوور، منڈی بہاؤ الدین، نارروال اور اوکاڑھ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دیگر شہروں میں درجہ حرارت کی تفصیل کچھ یوں ہے ۔
اسلام آباد43، لاہور43، کراچی38، پشاور43، کوئٹہ37، گلگت34، مظفر آباد42، مری31، دیر36، چترال35، راولاکوٹ30 ، مالم جبہ27، فیصل آباد43، ملتان42 ، سرگودھا45 ، سرینگر29، جموں42،لہہ20،پلوامہ29،اننت ناگ30،شوپیاں29 اور بارہمولہ میں29 ریکارڈ کیاگیا۔