گورنر پنجاب سے پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی ملا قات
پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے گورنر ہاوس لاہور میں گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی ۔ ۔ گورنر نےکہاکہ پنجاب کی جامعات میں اہم انتظامی سیٹوں پر مستقل تعیناتیوں کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بطور چانسلر یونیورسٹیوں میں معیار کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے ۔پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین نے گورنر پنجاب کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں آ گاہ کیا۔