قومی

  • Jun 16, 2024

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو

سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نےکہاہے کہ کرائے کے گھر وں میں رہنے والوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کریں گے اب تک لاکھوں خاندانوں میں راشن تقسیم کرچکے ہیں۔۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نےکہاکہ طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کررہے ہیں اور گورنر ہاؤس شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔گورنر سندھ نےکہاکہ سزا اور جزا کے نظام سے ہی کوئی معاشرہ آگے بڑھتا ہے جبکہ ملکی مسائل کے حل کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔