پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے ہیٹ ویو میں کمی
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے۔ لاہور اور گرد و نواح میں ہلکی بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا ۔حافظ آباد میں بھی تیز بارش نے موسم خوشگوار کر دیا، بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہوئی اور گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔دوسری جانب پشاور میں بھی بادل برسنے سے پارہ نیچے آ گیا ہے تاہم سندھ میں گرمی کا راج برقرار ہے۔