موسم

  • Jun 21, 2024

پنجاب ، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کےمطابق بارہ گھنٹے کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ،جنوبی سندھ، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکژ مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: گوادر، سبی، تربت، 48، پسنی 46، جیکب آباد، جیوانی اور لسبیلہ میں 45 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔