ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
محکمہ موسمیات کےمطابق بارہ گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم شام /رات شمالی /مغربی بلوچستان ، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب ، زیریں سندھ ،خطہ پوٹھو ہار اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، خطۂ پوٹھوہار، زیریں سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 48، دالبندین اور جیوانی میں 42 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔