ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم با لائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور،جیکب آباد 46، دادو، حافظ آباد، تربت 45، بھکر، سکرنڈ اور شہید بینظیر آباد میں 44 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔