موسم

  • Jul 06, 2024

بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی توقع

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش جبکہ رات میں جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران مشرقی اور جنوبی پنجاب ، اسلام آباد، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی متوقع ہے ۔ ۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین 48، دادو، چلاس میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔