پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں سٹاف لیول معاہدہ
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔سات ارب ڈالر کا یہ پروگرام 37 ماہ پرمشتمل ہو گا۔اس معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف بورڈ دے گا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ ایک سال میں پاکستان میں مہنگائی میں کمی اور زر مبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں۔ امید ہے نیا پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بنے گا۔ اعلامیے کے مطابق پروگرام کے دوران مجموعی ملکی پیداوار میں ٹیکس کی شرح میں تین فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔ ٹیکس محاصل بڑھنے سے تعلیم اور صحت سمیت سماجی شعبے کے لیے زیادہ وسائل دستیاب ہو ں گے۔