موسم

  • Jul 27, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان

چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین 46، جیکب آباد،چلاس 45 اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔