فن و ثقافت

  • Jul 31, 2024

فلم ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکار اور کامیڈین سردار کمال انتقال کر گئے

فلم ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکار اور کامیڈین سردار کمال انتقال کر گئے۔
سردار کمال کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ان کی تدفین آبائی شہر فیصل آباد میں کی جائے گی ۔ سردار کمال کاشمار انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا۔مرحوم نے سینکڑوں سٹیج ڈراموں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔شو بز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے سردار کمال کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے انڈسٹری کے لئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔