کنٹرول لائن کے دونوں جانب اوردنیابھرمیں کشمیری کل یوم استحصال کشمیرمنائیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اوردنیا بھرمیں مقیم کشمیری پانچ اگست دوہزارنیس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف کل یوم استحصال کشمیرمنائیں گے۔
بھارت نے چاربرس پہلے اپنے آئین کی دفعہ تین سوستر اور پینتیس ،اےکو منسوخ کر دیا تھا جس کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی اور مقبوضہ کشمیر کو نئی دلی کے براہ راست قبضے میں لے لیا تھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ کشمیری پانچ اگست کویوم سیاہ کے طورپرمنائیں گے جس کامقصدبھارت کو یہ واضح پیغام دیناہے کہ اس نے مقبوضہ علاقے پرغیرقانونی قبضہ کررکھاہے اورکشمیری اپنے مادروطن پراس غیرقانونی قبضے کومسترد کرتے ہیں۔ پانچ اگست جموں وکشمیرکی تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے۔پانچ اگست دوہزارانیس سے اب تک مودی حکومت نے بیگناہ اورنہتے کشمیریوں پروحشیانہ مظالم کئے جن کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔