قومی

  • Aug 04, 2024

ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں تاجر دوست سکیم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں تاجر دوست سکیم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح اور مختلف چیمبرز کا دورہ کیا ۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے تاجر برادری کے نمائندگان کے ساتھ ملاقات بھی کی ۔محمداورنگزیب نے تاجر دوست سکیم کی عملداری کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔انہوں نے اس موقع پر نظر ثانی کمیٹی کے طریقہ کارکو جلد وضع کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔وزیر مملکت برائے ریونیو علی پرویز بھی ان کے ہمراہ تھے۔