مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نےبانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انوکھا لاڈلا جیولری واپس کرتا ہے نہ 9 مئی پر قوم سے معافی مانگتا ہے۔مذاکرات کی پیشکش سے پہلے 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ تحائف واپس کئے جائیں۔انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں مافیا نے عوام کو چار سال تک بے دردی سے لوٹا۔طلال چوہدری نے کہا کہ جو شخص اپنے کارکنوں کا نہ ہو سکا، وہ کسی اور کے ساتھ کیا مخلص ہوگا؟ رہنمامسلم لیگ ن نے کہا کہ ، آئینی طریقے سے ایک نااہل اور کرپٹ شخص کو اقتدار سے الگ کر کے گھر بھیجا گیا۔