ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے برآمدات میں ریکارڈ اضافہ،درآمدات میں کمی
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کے باعث گزشتہ مالی سال میں برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کےمطابق پاکستان کی تجارتی اشیاء کی برآمدات بڑھ کر 30.64 بلین ڈالرتک پہنچ گئی ہیں جبکہ درآمدات 0.84 فیصد سے کم ہوکر 54.73 بلین ڈالر ہونا معاشی ترقی کیلئے خوش آئند ہے۔۔اس دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت بیس فیصد اضافے کے ساتھ 512 ملین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں ۔ایس آئی ایف سی اور وزارت تجارت کی شبانہ روز کاوشوں سے ُاردن، اُزبکستان، لبنان اور مصر کی نئی مارکیٹیں بھی گوشت کی برآمد کیلئےکھول دی گئی ہیں۔۔ اس کے علاوہ تاریخ میں پہلی بار ایگرو ایکسپورٹ37 فیصد اضافے کے ساتھ 8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔پاکستانی معیشت کو مضبوط بنانے کے اس سفر میں آئی ٹی کا شعبہ بھی پیش پیش رہا ہے اور 11 ماہ کے مختصر عرصے میں آئی ٹی سروسز کی برآمدات سے 2.925 بلین ڈالر زر مبادلہ کمایا گیا ہے۔برآمدات میں نمایاں اضافہ عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور ایس آئی ایف سی کے انقلابی اقدامات کی نشاندہی کرتا ہے۔۔