قومی

  • Aug 04, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا عزم، ہر بے گھر کے لئے اپنی چھت ،، اپنا گھر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے’’ اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام پر تیزی سے کام جاری ہے ۔گھروں کے تین ماڈلز کی اصولی منظوری دے دی گئی ۔ لاہور میں اس حوالے سے اہم اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے پلاٹ پر قرض حاصل کرنے والوں سے سروس چارجز دینے سے بھی روک دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح 14اگست کو کیا جائے گا ۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ’’ اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کے خواہش مند گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کراسکتے ہیں اور انہیں 1 تا 5مرلے تک کا مکان بنانے کیلئے بلا سود قرضہ مل سکے گا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی ۔