وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم شہدائے پولیس پر پیغام
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قیام امن کے لئے تمام صوبوں کی پولیس کی مثالی خدمات کو سراہتے ہیں جن کی لازوال قربانیاں ہماراقیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے تمام پولیس شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔