قومی

  • Aug 04, 2024

پاک فوج اور ایف سی کے جوان عوام کی خدمت میں پیش پیش

میدان جنگ ہو یا امن و امان کی صورتِ حا ل پاک فو ج نے ہمیشہ عوا می خدمت کو ملحوظِ خاطر رکھا۔۔حال ہی میں پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہو ئے ریمدان (پاک -ایران بارڈر) پر پھنسے ہوئے زائرین کو بحفاظت منزلِ مقصو د کی طرف روانہ کیا۔زائرین کا کہنا تھا کہ "ریمدان بارڈر پر زائرین کا کو ئی پرسانِ حال نہیں تھا۔"پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں کی بروقت مدد کی وجہ سے زائرین کی مشکلات کا ازالہ ہوا۔