کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Aug 04, 2024

پاکستان شاہینز نے ناردرن سٹرائیک ٹیریٹری کو چار وکٹوں سے ہرادیا۔

پاکستان شاہینز نے ناردرن سٹرائیک ٹیریٹری کو چار وکٹوں سے ہرادیا۔
ڈاروِن میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں ناردرن سٹرائیک کی ٹیم 46.1اوورزمیں 142رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ جگادیسورا نے 59رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کے جہانداد خان نے 26رنز کے عوض 4اور مبصر خان نے 18رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان شاہینز نے مطلوبہ ہدف 35.1اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔مبصر خان نے32رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ صاحبزادہ فرحان نے 30رنزبنائے۔