قومی

  • Aug 05, 2024

5اگست 2019ء، جب دنیا کے سامنے بھارت کا مکرہ چہرہ بے نقاب ہوا

5اگست 2019ءکا سیاہ دن جب دنیا کے سامنے بھارت کا مکرہ چہرہ نہ صرف بے نقاب ہوا بلکہ گزشتہ 75 برس سے مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم پر دنیا کی آنکھیں بھی کھل گئیں۔یوم استحصال کے موقع پر نہ صرف پاکستان ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر سمیت پوری دنیا میں بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور احتجاج کیاجاتا ہے۔پانچ سال قبل آج ہی کے دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے اور 370 کا خاتمہ کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ اور اسے بھارت کا حصہ قرار دے دیاتھا۔ ان دو مخصوص آرٹیکلز سے واضح تھا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، اس کا خصوصی قانون ہوگا۔اس جبراً ریاستی اجارہ داری پر شدید ردعمل سے بچنے کے لیے بھارت نے نہتے کشمیریوں اور کشمیری قیادت کو نظربند کر دیااور ان سے تمام تر بنیادی سہولیات چھین لیں تاکہ کشمیریوں کی آواز کودبایا جاسکے ۔بھارت کے غیر آئینی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کی تحریک میں بڑے پیمانے پر تیزی آئی ہے ۔5اگست کے اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد مودی سرکا ر نے تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کیلئے ڈیڑھ سال تک مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی مواصلا ت کی سروسز کو معطل کئے رکھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ اور شبیر احمد شاہ نے کشمیری عوام سے آ ج یوم سیاہ منانے کی اپیل کی ہے ۔