قومی

  • Aug 05, 2024

بھارت نے ریاست جموں کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر 

وزیر اعظم آزاد کشمیر  چوہدری انوار الحق نے کہاہے کہ بھارت نے اپنے آئین میں تبدیلی کر کے ریاست جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے ریاست کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ جب تک پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے تقسیم کشمیرکی کسی سازش کا تصور بھی نہیں ہے ۔ مظفرآباد میں یوم استحصال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر  نے کہا کہ بھارت نے پیسنٹھ لاکھ بھارتیوں کو کشمیر کا ڈومیسائل جاری کیا ہے۔