قومی

  • Aug 05, 2024

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے معاہدے کے باوجود دھرنے ختم نہیں کئے،وزیرداخلہ بلوچستان

وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کہتے ہیں نہیں معلوم کیوں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے تحریری معاہدے کے باوجود دھرنے ختم نہیں کئے ؟ مذاکرات میں گوادر سے منتخب رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور گوادر آل پارٹیز نمائندے بھی شریک تھے ۔ حکومت نے تو بی وائی سی کے سخت ترین مطالبے بھی تسلیم کئے ۔ 75 گرفتار افراد رہا بھی کئے گئے ۔
وزیرداخلہ کا وڈیو پیغام میں کہنا تھا احتجاج اور نفرت کی سیاست کو مسترد کرکے بلوچستان کی ترقی کا سوچنا ہوگا ۔