کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Aug 05, 2024

کولمبو:سری لنکا اور بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے

سری لنکا نے بھارت کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 32رنز سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50اوورز میں 9وکتوں پر240رنزبنائے۔ اویشکا فرنانڈو اور کمندو۔مینڈس نے40،40رنزبنائے۔ ڈونیتھ۔ویلالیگے نے39رنز جوڑے۔ بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر نے تین اور کلدیپ یادو نے2 وکٹیں حاصل کیں۔
241رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 42.2اوورزمیں 208رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان روہت شرما کے64رنز بھی بھارت کو شکست سے بچانے کےلئے ناکافی ثابت ہوئے۔ اکشر پٹیل نے 44اور شبھمن گل نے 35رنزبنائے۔ سری لنکا کے جیفرے وینڈرسے نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10اوورزمیں 33رنز کے عوض 6کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ برابری کی بنیاد پر ختم ہوا تھا۔