نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کل سعودی عرب روانہ ہوں گے،دفتر خارجہ
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئےکل سعودی عرب روانہ ہوں گے۔اجلاس فلسطین اور ایران کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں فلسطین اور علاقائی ریاستوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر بات چیت کا موقع فراہم ہوگا۔ نائب وزیر اعظم امن کی فوری ضرورت اور غزہ کے لوگوں کیلئےامداد کی فراہمی پر زور دیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ۔