پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اےکےدرمیان کرکٹ سیریز
پاکستان شاہینز نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش اے کو 8وکٹوں سے ہراکر دو میچز کی سیریز دو۔صفر سے جیت لی۔
ڈاروِن آسٹریلیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش اے کی ٹیم 24.3اوورزمیں 78رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پرویز حسین نے19، شمیم حسین نے13رنزبنائے۔ محمد عمران جونیئر نے 3، مبصر خان، جہانداد خان اور خرم شہزاد نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان شاہینز نے 79رنز کا ہدف17اوورزمیں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ عثمان خان نے 39رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی20سیریز میں اپنا پہلا میچ 10اگست کو پرتھ سکارچرز کے خلاف کھیلیں گے۔