کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Aug 06, 2024

انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھورپ 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھورپ 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
گراہم تھورپ 2022 سے شدید بیمار تھے ۔بائیں ہاتھ کے بلے باز گراہم تھورپ نے 1993 سے 2005 کے درمیان انگلینڈ کے لیے 100 ٹیسٹ میں16 سنچریوں کی مدد سے 6 ہزار 744 رنز بنائے۔ انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے 82 ون ڈے میچز بھی کھیلے، جس میں 2 ہزار 380 رنز اسکور کیے۔ریٹائرمنٹ کے بعد گراہم تھورپ نے انگلش ٹیم کی کوچنگ کی بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔