غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و بربر یت کا سلسلہ جاری
غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صیہونی حملوں میں 40 فلسطینی شہید اور 71 سے زائد زخمی ہو گئے۔وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی گولہ باری میں کم از کم آٹھ افراد شہید ہوئے۔مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے عقبہ میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران چار فلسطینی شہید اور سات زخمی ہو گئے ۔ غزہ شہر کے جنوب میں تل الحوا علاقے میں صیہونی طیاروں کی بمباری میں4 فلسطینی شہید جبکہ خان یونس پر اسرائیلی حملوں میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔قابض صیہونی فورسز کے زیر حراست ایک نوجوان بھی بہیمانہ تشدد سے شہید ہو گیا۔ 7 اکتوبر سے جاری صیہونی بربریت میں فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 39 ہزار 623 ہو گئی جبکہ91 ہزار 469زخمی ہوئے ۔
ادھراقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے مشرق وسطیٰ میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا۔ انہوں نے تنازعے کے فریقوں پرزوردیاکہ وہ فوری کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔