قومی

  • Aug 06, 2024

الیکشن دوسری ترمیم بل2024 اکثریت رائے سےمنظور

قومی اسمبلی نے الیکشن دوسری ترمیم بل2024 اکثریت رائے سےمنظور کر لیا۔بل ایوان میں بلال اظہر کیانی نے پیش کیا ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت ہوا۔ اجلاس میں یوم استحصال اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مذمتی قراد داد وفاقی وزیر امیر مقام نے پیش کی جس کو منظور کر لیا گیا ۔قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت کی طرف سے5 اگست 2019کو مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے کا اقدام کیا گیا ۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئے۔پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔قراردادمیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو یہ ایوان خراج تحسین پیش کرتاہے ۔عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔